ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 14 ارب 30 کروڑ 25 لاکھ ڈالر ہو گئے، کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے۔
پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 65 کروڑ 95 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئے۔