ایران پر حملوں کا فیصلہ درست تھا، امریکہ یہ جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے: صدر ٹرمپ

ایران پر حملوں کا فیصلہ درست تھا، امریکہ یہ جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے: صدر ٹرمپ
کیپشن: ایران پر حملوں کا فیصلہ درست تھا، امریکہ یہ جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے: صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران پر حملے کے حوالے سے درست فیصلہ کیا تھا، اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ پہلے ہی جیت چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ یوکرین کی جنگ ختم ہو جائے اور انہیں امید ہے کہ یہ جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔

رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اگر مصنوعی ذہانت (AI) انسانیت کے خلاف ہو جاتی ہے، تو ہمارے پاس اسے روکنے کے لیے اقدامات موجود ہوں گے۔

دوسری جانب، امریکی کانگریس کی رکن ڈیلیا ریمیریز نے ایران کیخلاف جاری امریکی فوجی کارروائیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کانگریس پر زور دیا ہے کہ وہ اپنا اختیار بحال کرنے اور اس نہ ختم ہونے والی جنگ کا خاتمہ کرنے کے لیے "بلاک دی بمز ایکٹ" (Block the Bombs Act) منظور کرے۔

ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں ڈیلیا ریمیریز نے کہا کہ ہمارے بم فلسطین اور ایران سمیت مختلف خطوں میں بے گناہ خواتین اور بچوں کی جانیں لے رہے ہیں۔

Watch Live Public News