(ویب ڈیسک) نیپرا نے ملک بھر کے لیے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔
نیپرا نے بجلی مہنگی کرنےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔
ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے اضافےکا اطلاق ستمبر کے بلوں میں کیا جائے گا، جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کاصارفین پر 33 ارب روپے کا اصافی بوجھ منتقل ہوگا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔
نیپرا نے اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 12 ارب67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔