میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کی پیشکش، کتنی رقم کی آفر ہوئی؟

میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کی پیشکش، کتنی رقم کی آفر ہوئی؟
ارجنٹینا کے فاتح کپتان لیونل میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹ بال اسٹار لیونل میسی کو سعودی کلب سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی ہے ۔ سعودیہ عرب کے فٹ بال کلب نے لیونل میسی کو 4 سو ملین یورو سالانہ میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے ، لیونل میسی کو الہلال کلب نے یہ پیشکش کی ہے ۔ لیونل میسی کو پیشکش کا انکشاف فٹ بال کے معروف اطالوی صحافی فبریزیو رومانو نے کیا ہے ، لیونل میسی کے فرانسیسی کلب پی ایس جی کومعاہدہ ختم ہونے پر چھوڑنے کا امکان ہے ۔ اطالوی صحافی کے مطابق لیونل میسی کو کلب کی جانب سے باضابطہ پیشکش کی جا چکی ہے ۔ ورلڈ کپ کی فاتح ارجنٹائن ٹیم کے کپتان میسی کے یورپ کے ایک اور کلب سے کھیلنے میں دلچسپی ہے ۔ دوسری جانب لیونل میسی اگر پیشکش قبول کرتے ہیں تو وہ اپنے حریف کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ شامل ہو جائیں گے کرسٹیانو رونالڈو سعودی لیگ النصر کلب کی طرف سے کھیلتے ہیں ۔ خیال رہے کہ لیونل میسی نے 2021 میں پی ایس جی کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔