واٹس ایپ پر ویڈیوز دیکھنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر

واٹس ایپ پر ویڈیوز دیکھنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر
کیپشن: whats app new feature
سورس: web desk

ویب ڈیسک:دنیا بھر میں مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس کے لیے جاری کیے گئے بِیٹا ورژن میں ویڈیو کے حوالے سے ایک فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق  واٹس ایپ ایک ایسے فیچر ’پکچر-ان-پکچر‘ پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین دیگر چیٹس میں موجود رہتے ہوئے ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں شیئر کی جانے والی یوٹیوب اور انسٹاگرام ویڈیوز کے لیے تو پکچر-ان-پکچر فیچر موجود ہے لیکن ایپ پر بھیجی جانے والی براہ راست ویڈیو کے لیے فی الحال یہ فیچر موجود نہیں ہے۔

میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کی جانب سے زیر آزمائش فیچر صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔ کمپنی نے فیچر کے اجراء کے متعلق فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔