ہاردک پانڈیا آئی پی ایل میں تاریخ رقم کرنے والے پہلے کپتان

ہاردک پانڈیا آئی پی ایل میں تاریخ رقم کرنے والے پہلے کپتان
کیپشن: ہاردک پانڈیا آئی پی ایل میں تاریخ رقم کرنے والے پہلے کپتان

ویب ڈیسک: ویسے تو ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں لیکن کچھ ریکارڈ ہمیشہ کیلئے اپنا ایک نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ آئی پی ایل کے رواں سیزن میں بھی ہوا۔ جہاں ممبئی انڈینز کے کپتان ہارڈک پانڈیا نے نئی تاریخ رقم کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وہ ریکارڈ بن گیا جو آج تک کوئی کپتان نہ بنا سکا۔

ممبئی انڈینز کے خلاف لکھنو سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز اسکور کیے۔

ممبئی انڈینز کی جانب سے کپتان ہاردک پانڈیا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ ہی ہاردک پانڈیا آئی پی ایل میں 5 وکٹیں لینے والے پہلے کپتان بن گئے۔ پانڈیا نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پہلی بار ایک میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

204 رنز کے ہدف کے جواب میں ممبئی انڈینز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بناسکی، یوں لکھنو سپر جائنٹس نے ممبئی انڈینز کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی کپتان کی بہترین بولنگ فیگرز 16 رنز دے کر 4 وکٹیں تھیں جو 2009 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان انیل کمبلے نے حاصل کی تھیں۔

Watch Live Public News