مانسہرہ:پسند کی شادی کرنے پر خاتون16ماہ کی بیٹی سمیت قتل

مانسہرہ:پسند کی شادی کرنے پر خاتون16ماہ کی بیٹی سمیت قتل
کیپشن: مانسہرہ:پسند کی شادی کرنے پر خاتون16ماہ کی بیٹی سمیت قتل

ویب ڈیسک: مانسہرہ میں پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا۔ شادی کے 5سال بعد خاتون کو 16 ماہ کی بیٹی سمیت بےدردی سے قتل کردیا گیا۔ ملزمان قتل کے بعد لڑکی کی لاش بھی ساتھ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ مانسہرہ کے علاقے جابہ میں پیش آیا۔مقتولہ کے سسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو  گھر میں گھس کر   سولہ ماہ کی بچی سمیت گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔

مقتولہ کے چچا  اور دیگر چوده  نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

بتایا گیا ہے کہ قتل کی گئی نوجوان لڑکی اور اس کی معصوم بیٹی کا پوسٹمارٹم مکمل ہوا تو بااثر ملزمان ہسپتال پہنچ گئے۔ پولیس اہلکاروں اور بااثر ملزمان کی جانب سے جرگے میں فیصلہ بھی سنا دیا گیا۔ قتل کی گئی نوجوان لڑکی کی لاش بھی ملزمان کے حوالے کردی گئی۔16 ماہ کی معصوم بچی کی لاش اس کے دادا کے حوالے کردی گئی۔

مقتولہ کی شناخت مسماة رابعہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے محمد عمر سے پانچ سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ مقتولہ رابعہ کا شوہر عمر سعودی عرب میں محنت مزدوری کے لئے گیا ہوا ہے۔

مقتولہ کے سسر کی مدعیت میں  مقتولہ کے چچا  اور 14  نامعلوم افراد کے خلاف دوہرے قتل کا پرچہ  درج کیا گیا ۔

ایف آئی آر کے باوجود صرف چند منٹوں میں ہی  ہسپتال کی پولیس چوکی میں پولیس افسران اور فریقین کے درمیان  جرگہ کردیا گیا۔پسند کی شادی پر غیرت کے نام پر قتل ہونے والی نوجوان لڑکی اور اس کی معصوم بچی کے کسی ایک قاتل کو بھی گرفتار نہ کیا جاسکا۔

Watch Live Public News