ویب ڈیسک:ایران کے شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے امریکی محکمہ خارجہ کے حالیہ دعوے کی سخت تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے جن دو خواتین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے، ان کا شہید قاسم سلیمانی کے خاندان سے کوئی تعلق نہیں۔
زینب سلیمانی نے اپنے بیان میں کہا، "امریکی وزارت خارجہ کا یہ دعویٰ سراسر جھوٹ پر مبنی ہے۔ یہ لوگ جھوٹ پھیلانے کی حد تک جا پہنچے ہیں تاکہ قاسم سلیمانی جیسے عظیم کمانڈر اور ایرانی قوم کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کی جا سکے۔"
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ قاسم سلیمانی کی دو رشتہ دار خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پرتعیش زندگی گزار رہی تھیں۔ ان کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔