سستے پیٹرول کیلئے ’’احساس فیول سپورٹ پروگرام‘‘ شروع، موٹر سائیکل مالکان یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

سستے پیٹرول کیلئے ’’احساس فیول سپورٹ پروگرام‘‘ شروع، موٹر سائیکل مالکان یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
کیپشن: سستے پیٹرول کیلئے ’’احساس فیول سپورٹ پروگرام‘‘ شروع، موٹر سائیکل مالکان یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے مہنگائی سے متاثرہ کم آمدنی والے افراد کو ریلیف دینے کے لیے موٹر سائیکل اور اسکوٹر مالکان کے لیے ’’ احساس فیول سپورٹ پروگرام‘‘ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

حکومت کے مطابق اس اسکیم کے تحت اہل افراد کو ماہانہ 2000 روپے فیول سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے موٹر سائیکل یا اسکوٹر درخواست دہندہ کے نام پر رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے، جبکہ نام کی منتقلی مکمل ہونا بھی لازمی ہے۔

درخواست دینے کے لیے شہریوں کو ’’دستک ایپ‘‘ کے ذریعے رجسٹریشن کرنا ہوگی، جہاں ذاتی معلومات، گاڑی کی تفصیلات اور مطلوبہ دستاویزات جمع کروانا ہوں گی۔

حکام کے مطابق درخواستوں کی تصدیق e-Sahulat کے ذریعے جبکہ حتمی منظوری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس دے گا۔ غلط معلومات یا نامکمل رجسٹریشن کی صورت میں درخواست مسترد کر دی جائے گی۔

رجسٹریشن کا عمل 6 اپریل سے شروع ہوگا۔

Watch Live Public News