ہیوسٹن: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھتیجے کا کار جیکنگ کے دوران قتل

ہیوسٹن: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھتیجے کا کار جیکنگ کے دوران قتل
کیپشن: ہیوسٹن: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بھتیجے کا کار جیکنگ کے دوران قتل

ویب ڈیسک: امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے 18 سالہ بھتیجے عماد صدیقی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جس سے پاکستانی کمیونٹی میں شدید صدمہ پھیل گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ آلٹن کے علاقے میں پیش آیا، جہاں کار جیکنگ کے دوران نامعلوم ملزمان نے عماد صدیقی کو گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔ حملہ آور ایک کرسلر گاڑی میں سوار تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

عماد صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نمازِ ظہر مسجد صابرین میں ادا کی جائے گی، جس میں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Watch Live Public News