ویب ڈیسک: بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 100 سے 150 روپے فی کلو تک اضافے کا امکان ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ملوں کی پروڈکشن اور ٹرانسپورٹیشن لاگت میں اضافے کا باعث بنا ہے، جس سے قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن نے حکومت سے فوری پینل تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتوں میں کمی کے اقدامات کیے جا سکیں اور صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔