مہنگے جیٹ فیول کے باعث پی آئی اے نے تمام ڈسکاؤنٹس ختم کر دیے

مہنگے جیٹ فیول کے باعث پی آئی اے نے تمام ڈسکاؤنٹس ختم کر دیے
کیپشن: مہنگے جیٹ فیول کے باعث پی آئی اے نے تمام ڈسکاؤنٹس ختم کر دیے

ویب ڈیسک: قومی ایئرلائن پی آئی اے نے مہنگے جیٹ فیول کے باعث مختلف شعبوں کے افراد کو دی جانے والی تمام رعایتیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹوڈنٹس، سینئر سٹیزنز، صحافیوں، ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں اور اے ایس ایف اہلکاروں کو ملنے والے ڈسکاؤنٹس واپس لے لیے گئے ہیں، جبکہ اس حوالے سے تمام ایئرپورٹس پر عملے کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ترجمان پی آئی اے نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث اخراجات میں شدید اضافہ ہوا ہے، جس کے پیش نظر عارضی طور پر تمام رعایتیں ختم کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ فیول کی قیمتیں معمول پر آنے تک برقرار رہے گا۔

Watch Live Public News