آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کو دھچکا، پیٹ کمنز واپس آسٹریلیا چلے گئے

آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کو دھچکا، پیٹ کمنز واپس آسٹریلیا چلے گئے
کیپشن: آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کو دھچکا، پیٹ کمنز واپس آسٹریلیا چلے گئے

ویب ڈیسک: آئی پی ایل ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری کے حتمی معائنے کے لیے آسٹریلیا واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ اسکین پہلے سے طے شدہ ہے اور کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ فٹ قرار دیے جانے کی صورت میں کمنز 17 اپریل کو دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کر سکتے ہیں۔

کمنز انجری کے باوجود ٹیم کے ساتھ منسلک رہے اور ری ہیب کا عمل جاری رکھا، تاہم اب مکمل فٹنس جانچ کے لیے وطن واپس گئے ہیں۔

واضح رہے کہ وہ گزشتہ سال جولائی سے کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور اس دوران محدود کرکٹ ہی کھیل سکے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت عارضی طور پر ایشان کشن کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News