(ویب ڈیسک) پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن ، صارفین ویزا درخواست کے لئے پاسپورٹ کیپچر یا اپ لوڈ اور آسان بائیومیٹرک تصدیق کرواسکیں گے۔
تفصیلات ے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے نئے ورژن میں صارفین کی بھرپور سہولت کے لئے دو جدید فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
نادرا کے مطابق دنیا کے 193 ممالک کے غیر ملکی شہری اب تمام ویزا کیٹیگریز کے لیے مزید آسانی کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔ اپنے پاسپورٹ کی تصویر اپ لوڈ کریں یا کیپچر کریں، ایپ خودکار طریقے سے اہم کوائف مثلاً نام، پاسپورٹ نمبر اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ حاصل کر لے گی۔
نادرا کے مطابق بائیومیٹرک تصدیق کا نیا سیکشن ویریفکیشن سیکشن، تمام کیٹیگریز کے لئے چہرے کے ذریعے تصدیق اب پہلے سے زیادہ آسان بنا دی گئی ہے۔