کس لڑکی کا کتنےمیں سودا ہوا؟ حقائق سامنے آ گئے

کس لڑکی کا کتنےمیں سودا ہوا؟ حقائق سامنے آ گئے
لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت کے علاقے ہنجروال سے لاپتا ہونے والی چار لڑکیوں کے کیس میں گرفتار ملزم کے تفتیش کے دوران اہم انکشافات۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ 4 لڑکیوں میں سے کنزہ کا شہزاد کے ساتھ 1لاکھ روپے میں سودا کیا اور شہزاد نے ساہیوال میں کنزہ کو ڈیڑھ لاکھ روپے میں بیچنے کا سودا کیا جبکہ شہزاد کنزہ کو ساہیوال میں اپنے گھر لے گیا وہاں کنزہ کی گڑیا نام کی لڑکی سے ملاقات ہوئی۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ 3 اگست کو ساہیوال پولیس نے ملزم شہزاد کے گھر قحبہ خانے کی اطلاع پر چھاپا مارا تھا جہاں سے 5 لڑکیاں برآمد ہوئیں اور مقدمہ ساہیوال کے تھانا غلہ منڈی میں درج ہوا۔ شہزاد نے مقدمے میں ضمانت پر رہا ہوکر ایک شخص نعیم سونو سے رابطہ کیا اور چاروں لڑکیوں کے اغوا کا کیس ہائی لائٹ ہونے پر ملزمان خوف زدہ ہوگئے تھے اور انہوں نے 15 پر کال کرکے چاروں لڑکیوں کا بتایا۔ پولیس نے بیاتا کہ لڑکیوں میں سے کنزہ نے موبائل آن کرلیا تھا اور ملزمان نے لڑکیوں کے ساتھ ساہیوال میں سڑک پر کھڑے ہوکر کنزہ کے موبائل سے 15 پر کال بھی کی اور 15 پر کال کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکیوں کو تحویل میں لے لیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔