پی ٹی آئی کا احتجاج، حتمی پلان منظر عام پر آگیا

پی ٹی آئی کا احتجاج، حتمی پلان منظر عام پر آگیا
کیپشن: پی ٹی آئی کا احتجاج، حتمی پلان منظر عام پر آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج کا حتمی پلان تیار، پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تمام اراکین کو پارلیمنٹ ہاوس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دو گھنٹے قومی اسمبلی اجلاس میں تقاریر کے بعد رہنما اڈیالہ جائیں گے۔

دوسری جانب، پی ٹی ائی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں اضافی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی۔

اڈیالہ جیل پانج اگست بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال و ملاقاتوں کا دن ہے۔ اڈیالہ جیل آنے والے راستوں پر پولیس کے ناکے لگ گئے ہیں۔ داہیگل اور گورکھ پور ناکے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ جیل کے گیٹ نمبر پانچ کے باہر بھی نفری تعینات ہے۔ ایمبولنس، قیدی وین اور ایلیٹ فورس تعینات کر دی گئی ہے۔

Watch Live Public News