عمران خان کی رہائی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

عمران خان کی رہائی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
کیپشن: عمران خان کی رہائی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں ریلیوں کا منصوبہ بنایا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پشاور میں ریلی کی قیادت کریں گے۔ ریلی حیات آباد ٹول پلازہ سے شروع ہو کر پیر زکوڑی پل سے ہوتی ہوئی قلعہ بالا حصار پر اختتام پزیر ہو جائے گی۔

صوبائی صدر پی ٹی آئی جنید اکبر مالاکنڈ کی ریلی کی قیادت چکدرہ ٹول پلازہ پر کریں گے۔ مردان کی ریلی کی قیادت عاطف خان کریں گے۔ مردان، صوابی اور چارسدہ کی ریلیاں امبار انٹرچینج پر اختتام پذیر ہونگی۔ نوشہرہ اور مہمند کی ریلی اٹک پل خیر آباد میں احتجاج کرے گی۔

اپر چترال سے نکلنے والی ریلی لوئر چترال میں پہنچ کر احتجاج کرے گے۔ ہزارہ ڈویژن کی ریلی ہری پور جا کر انٹر چینج پر احتجاج کرے گی۔

Watch Live Public News