ویب ڈیسک: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "یومِ استحصال کشمیر" کے موقع پر، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے کشمیریوں کے جائز حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہندوستان کا 5 اگست ،2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ اس افسوسناک دن پر، ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری بہن بھائیوں پر بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کا کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے میں کردار ادا کرے۔