بنگلادیش میں پاکستانی پرچموں کی فروخت میں تاریخی اضافہ

بنگلادیش میں پاکستانی پرچموں کی فروخت میں تاریخی اضافہ
کیپشن: بنگلادیش میں پاکستانی پرچموں کی فروخت میں تاریخی اضافہ

ویب ڈیسک: بنگلادیش میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت جانے کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے تعلق اس قدر بہتر ہوئے ہیں کہ وہاں پہلی بار 14 اگست کی تیاری بڑے جوش و خروش سے جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے وائرل ہونے والی پوسٹوں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستان کا یوم آزادی قریب آتے ہی وہاں ہر طرف سبز پرچموں کی بھر مار ہوگئی ہے۔ اور بازاروں میں سبز ہلالی پرچموں کی فروخت میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

ایک صارفین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ پاکستان نہیں بلکہ بنگلادیش ہے۔ اور پچاس سال میں پہلی بار پاکستان کا یوم آزادی بڑے دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ بنگلادیش میں پاکستان کے پرچموں کی مانگ میں اضافے نے مودی سرکار پر بجلیاں گرا دیں ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ بھارت نے دو بھائیوں کو الگ کرنے کی کوشش کی تھی جو اب دوبارہ ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ حسینہ واجد کا دور ختم ہونے سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئی ہے جو نہ تو مودی کو ہضم ہو رہی ہے اور نہ حسینہ اس پر خوش ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نے اپنے دور حکومت میں کبھی بھی پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات قائم نہیں کیے تھے۔ بلکہ بھارت کے اشاروں پر پاکستان کیخلاف زہر اگلتی تھی۔

Watch Live Public News