ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں پینل آف چئیرپرسن کے ناموں کااعلان کردیا گیا، چوہدری افتخار چھچھر ، غلام رضا، سردار اویس دریشک، ذوالفقار علی شاہ، محمد ارشد ملک، حسن زکاء پینل آف چئیرپرسن میں شامل، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا ایوان میں شور شرابا،اپوزیشن پنجاب اسمبلی کے ایوان میں احتجاج، نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں داخل۔
حکومتی رکن علی حیدر گیلانی نے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کی داد رسی کے لئے نقطہ اعتراض پر گفتگو کی، کہا کہ دریائے سندھ و چناب میں پانی کی سطح بڑھ رہی اس سے کئی گائوں متاثر ہیں،ملتان جنوبی پنجاب میں دریائوں کے کٹائو سے کئی دیہات متاثر ہوئے ہیں اس حوالے سے ہمیں بتایا جائے۔
مجتبی شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے میں کافی میٹنگ ہورہی ہیں جہاں سیلاب آنے کی اطلاع ہوتی ہیں تو وہ وہاں سے لوگوں کو چھوڑنے کا الرٹ جاری کرتے ہیں ، لوگ سیلاب زدہ علاقوں سے مویشی و سامان کے ساتھ علاقہ چھوڑنا نہیں چاہتے، ریسکیو 1122 کے ساڑھے آٹھ سو ورکرز کو وزیر اعلی نے کیبنٹ میٹنگ میں کیش پرائز دینے کااعلان کیا۔
سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ جن ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا گیا ہے تو وزیر پارلیمانی امور نے مداخلت کی اور اب تک کوئی کیسز رجسٹرڈ نہیں ہوا، جو پی ٹی آئی کے لوگ گرفتار ہوئے ہیں وہ کچھ دیر بعد ایوان میں آ جائیں گے۔
پنجاب اسمبلی میں جذباتیت ہو سکتی ہے پوزیشن حکومت ہو یا اپوزیشن، مقدمات تواتر سے قائم ہو رہے ہیں تو وہ ایک الگ کہانی ہے۔
سیاسی کارکن و عوامی نمائندے ہیں تو جو ذاتی نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں، حسان ریاض اور خالد ڈوگر ہائوس میں جو بات ہوئی وہ قابل مذمت صورتحال ہے، دونوں ممبران سے حکومت و اپوزیشن کی جانب سے کردار ادا کروں گا۔