ویب ڈیسک:امریکی حکومت نے ٹرانس جینڈر خواتین پر کھیلوں کے ویزے کی پابندی لگا دی، امریکی سٹیزنشپ اینڈ امیگریشن سروسز نے نئی امیگریشن پالیسی کا اعلان کیا۔
نئی پالیسی کے تحت کھیلوں میں حصہ لینے والی ٹرانس جینڈر خواتین کو ویزہ جاری نہیں ہو گا، امریکی امیگریشن سروس کے مطابق ٹرانس جینڈر ویمن کا مطلب مرد اتھلیٹ کسی خاتون اتھلیٹ کا مقابلہ کرے گا۔
ترجمان امریکی امیگریشن کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مرد اتھلیٹس کو کھیلوں کےبڑے مقابلوں میں جیت کےلیے اپنی جنس کی شناخت تبدیل کرنے کو روکنا ہے۔
یہ سچائی، شفافیت، اور حفاظت کے لیے کیا گیا تاکہ صرف خواتین ہی ویمنز کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں، صدر ٹرمپ نے فروری میں " کیپنگ مین آؤٹ آف ویمنز اسپورٹس" کے آرڈر پر دستخط کیے تھے۔
