ویب ڈیسک: لاہور میں شہری کو بلیک میل کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ، سی سی ڈی کے مبینہ اے ایس آئی سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ مناواں میں شہری عبد الشکور کی مدعیت میں درج کیا گیا، عمر نامی شخص نے خود کو سی سی ڈی کا اے ایس آئی ظاہر کرکے شہری کو بلیک میل کیا ۔
ملزم متاثرہ شہری کی نجی زندگی بارے تمام معلومات رکھتا تھا ، مبینہ اہلکاروں نے شہری سے چار لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا ۔
شہری کی جانب سے ڈیڑھ لاکھ روپے بطور رشوت وصول کرکے مثبت پولیس رپورٹ بنانے کا وعدہ کیا ، ملزمان کا سراغ لگانے کی کوشش جاری ہے ۔