نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا

نادرا نے جانشینی سرٹیفکیٹ کا حصول مزید آسان بنا دیا

(ویب ڈیسک ) ترجمان نادرا  کے مطابق  وراثتی جائیداد کہیں بھی ہو، درخواست اب ملک بھر میں متعلقہ نادرا مراکز پر جمع کرائی جا سکتی ہے۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ  نادرا کے 186 جانشینی سہولت مرکز اب ہر صوبے کی درخواستیں وصول کریں گے، یہ مراکز اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں قائم ہیں۔

  ترجمان نادرا کے مطابق  قانونی ورثاء اپنی بائیومیٹرک تصدیق نادرا کے کسی بھی مرکز پر کرا سکتے ہیں،  بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر پہلے سے موجود ہے۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ  سابقہ طریقہ کار کے تحت جانشینی سرٹیفکیٹ کی درخواست اسی صوبے میں جمع ہوتی تھی جہاں جائیداد واقع ہو۔

Watch Live Public News