(ویب ڈیسک ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی کیلئے عرب اور مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
اسحاق ڈار نے مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مسجد اقصیٰ میں انتہاپسند اسرائیلیوں کی دراندازی کی مذمت کرتے ہیں۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں، فلسطین کی آزادی کیلئے عرب اور مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابترہوتی جارہی ہے، عوام کو خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ پاکستان مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی کانفرنس کا خیر مقدم کرتا ہے۔