پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،05 دسمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،05 دسمبر 2021
لاہور کے حلقہ این اے133 میں پاکستان مسلم لیگ ن کو برتری، لیگی امیداور شائستہ پرویز ملک کا پہلا نمبر، پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل دوسرے نمبر پر، نتائج آنے کا سلسلہ جاری، واضح برتری پر لیگی کارکنوں کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ‏این اے 133 میں لاہوریوں نے ضمنی انتخاب کو مسترد کردیا، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کہتے ہیں حلقے کی 90 فیصد عوام نے ووٹ نہ ڈال کر ثابت کردیا کہ اپوزیشن کا بیانیہ پٹ چکا ہے، تحریک انصاف الیکشن سے آؤٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی، ‏ضمنی الیکشن سے عوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی احتجاج کی سیاست میں آخری کیل ہے این اے133سیاسی اور تاریخی اعتبار سےانتہائی اہم حلقہ، ذوالفقاربھٹو،اسحاق ڈار،ڈاکٹرطاہرالقادری اورلیاقت بلوچ اسی حلقےسےکامیاب ہوچکےہیں،موجودہ دورمیں یہ حلقہ مسلم لیگ ن کاگڑھ سمجھاجاتارہاہے الیکشن کمیشن لاہورآفس میں انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم قائم، کنٹرول روم انتخابات کے مکمل نتائج تک اپنا کام جاری رکھےگا، الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل خوش اسلوبی سےجاری ہے،تاحال کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی پیپلز پارٹی کی ایجنٹ کوپولنگ اسٹیشن سےباہرنکال دیاگیا، الیکشن کمیشن کے عملے نےلیٹرپرامیدوارکی مہرنہ ہونے کےباعث باہرنکالا،میرےپاس اسلم گل کالیٹرموجود، عملے نے مجھے جان بوجھ کر باہر نکالا، مسزقیوم کا الزام

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔