شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،5 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،5 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطا بق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک سکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا۔ شہید ہونے والے سپاہی ناصر خان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری رہےگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔