اداکارہ نرگس یوٹیوبرز کیخلاف میدان میں آگئیں

اداکارہ نرگس یوٹیوبرز کیخلاف میدان میں آگئیں
کیپشن: اداکارہ نرگس یوٹیوبرز کیخلاف میدان میں آگئیں

ویب ڈیسک: پاکستان کی معروف ادا کارہ نرگس نے سوشل میڈیا پر شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10 سے زائد یو ٹیوبرز کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل میں مقدمہ درج کرا دیا۔

ترجمان ایف آئی اے لاہور کے مطابق سائبر کرائمز سیل نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، سائبر کرائمز سیل نے مقدمہ دفعہ 20،21 اور 511 کے تحت درج کیا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق مقدمہ میں اداکارہ نگار چوہدری سمیت 10سے زائد یوٹیوبرز کو نامزد کیا گیا ہے۔

معروف اداکارہ نے الزام لگایا کہ ان سب افراد نے سوشل میڈیا پر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے۔

گزشتہ دنوں لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا، اداکارہ نے شوہر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا تھا۔

دوسری جانب صحافتی تنظیموں نے ایف آئی اے سائبرکرائم لاہورکی طرف سے  سات صحافیوں پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صحافتی تنظیموں نے اس کے ذمہ دار ڈائریکٹر حشمت کمال کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

خاتون صحافی زنیرا ماہم، سینئر صحافی سلمان قریشی ، شیراز نثار ، بلال ظفر، شکیل زاہد ، عاطف ملک اور جواد شاہ کے خلاف نرگس کی مدعیت میں مقدمے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ صحافتی تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ آزادی صحافت پر کسی بھی قسم کی قدغن برداشت نہیں کی جائے گی۔ 

Watch Live Public News