(ویب ڈیسک )ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نادرا کے تعاون سے پاسپورٹ درخواست گزاروں کیلئے ایسی سہولت متعارف کرائی ہے جس کے مطابق اب فنگر پرنٹس ویریفیکیشن ” پاک آئی ڈی“ موبائل ایپ کے ذریعے کی جائے گی۔
محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی جانب سے آن لائن پاسپورٹس درخواست گزاروں کو فنگر پرنٹس ویریفیکیشن کے حوالے سے درپیش مشکل آسان کر دی گئی ہے۔ نادرا کے تعاون سے پاک آئی ڈی ایپ پر فنگر پرنٹس کی تصدیق کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا۔
واضح رہے کہ اب شہری آن لائن بھی پاسپورٹ کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں ۔