بلال سعید نے بھابھی پر تشدد کی انوکھی منطق پیش کردی

بلال سعید نے بھابھی پر تشدد کی انوکھی منطق پیش کردی

پبلک نیوز: بلال سعید کی طرف سے بھائی اور بھابھی پر تشدد، گلوکار کا موقف بھی سامنے آگیا، بلال سعید کا کہنا ہے کہ بھائی نے میرے گھرکی حالت خراب کی، برداشت نہ کرسکا، گلوکار نے بھابی پر ہاتھ اٹھانے کو بھی جائز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکار بلال سعید بھائی اوربھابھی کوسرِعام مارنے کے بعد نیا موقف سامنے لے آئے۔ بولے ان کے بھائی نے گھرکی حالت خراب کردی، جس پرانہیں غصہ آگیا۔ بلال سعید کا کہنا ہے کہ میں اپنی فیملی کی عزت کرتا ہوں لیکن میرے گھر کو خراب کیا جا رہا تھا بھائی کی طرف سے۔ بلال سعید نے اپنے گھر کے سامان کی خرابی کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار بلال سعید کی ایک ویڈٰیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ڈولفن سکواڈ کی موجودگی میں اپنے بھائی اور بھابھی پر لاتوں اور مکوں سے تشدد کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔