(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی ریاستی ظلم وستم کیخلاف کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا، بلاشبہ کشمیرایک دن آزادہوگا، کشمیرایک دن کشمیریوں کی منشاسےپاکستان کاحصہ ہوگا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نےمظفرآبادآزادکشمیرکادورہ کیا۔انہوں نے یادگارشہداپرحاضری اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔آرمی چیف نےکشمیری شہداکےغیرمتزلزل عزم کوسراہا۔کور کمانڈر راولپنڈی نے مظفرآباد پہنچنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے افسروں اورجوانوں کےجذبےپیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔انہوں نے کشمیرکی صورتحال کےتناظرمیں آپریشنل مہارتوں کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف نےمسلح افواج کی جنگی تیاریوں پرمکمل اطمینان کااظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کابھرپورجواب دیاجائےگا، پاک فوج مادروطن کاہرقیمت دفاع کرنےکیلئےتیارہے، پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کابھرپوردفاع کرینگے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نےکشمیری عمائدین اورویٹرنزسےبھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے مقبوضہ جموںکشمیرکےشہریوں سےمکمل اظہاریکجہتی کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی ظلم وستم اوربڑھتی ہندوتواسےکشمیریوں کاعزم متزلزل نہیں ہوا بلکہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کی جدوجہدکوتقویت ملی ہے، پاکستان بھارتی ریاستی ظلم وستم کیخلاف کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کشمیرایک دن آزادہوگا، کشمیرایک دن کشمیریوں کی منشاسےپاکستان کاحصہ ہوگا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آزاد کشمیر کے دورے پر کشمیری عمائدین اور ویٹرنز سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، کشمیر کل بھی اور آج بھی پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا، آزادی کی شمع، کشمیریوں کی ایک پیڑھی دوسری پیڑھی کے حوالے کرتی چلی آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم متحد اور مضبوط رہیں تو ہم ہر مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نے کشمیر کی سر زمین کو قدرتی حسن اور وسائل سے نوازا ہے،آج، کل یا پرسوں یا تھوڑے عرصے تک مقبوضہ کشمیر میں زیادتی کر سکتے ہو مگر ہمیشہ کے لئے نہیں، کشمیر کا فیصلہ کشمیر کی عوام نے کرنا ہے، نہ کہ مقبوضہ کشمیر میں کِسی غاصب فوج نے۔
آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر کی خاطر تین جنگیں لڑی ہیں، دس اور لڑنی پڑیں تو انشاء اللّٰہ لڑیں گے، آرمی چیف نے قائداعظم محمد علی جناح کے اس فرمان کو دہرایا کہ " کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے" اور کہا کہ شہ رگ کو جسم سے کاٹنے کا مطلب زندگی کا خاتمہ ہے، مسلمان کبھی دشمن کی تعداد یا ہتھیاروں سے معیوب نہیں ہوتا، ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیلِ اللّٰہ کی بنیاد پر اللّٰہ کا گروہ ہی ہمیشہ غالب رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے اور آئی ٹی سیکٹر میں یوتھ کے لیے روزگار پیدا کریں گے۔
کشمیری معززین نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نہ ہوتی، تو ہمارا حال فلسطین سے بھی بدتر ہوتا - پاک فوج اور کشمیری عوام کا اٹوٹ رشتہ ہے
آپ کے کشمیر آنے سے آر پار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے، ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، جموں کشمیر کی عوام پاکستان کے ساتھ جڑی ہے اور جڑی رہے گی،پاکستان سے بڑھ کر کشمیر کا کوئی ترجمان نہیں ہو سکتا۔