ازبکستان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ازبکستان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: ازبکستان کے صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا نور خان ایئربیس پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے پرتپاک استقبال کیا۔ ازبک مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جبکہ ثقافتی ملبوسات میں ملبوس بچوں نے گلدستے پیش کیے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی موجود تھے، جبکہ صدر مرزیایوف کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق، ازبک صدر وزیراعظم اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، جبکہ شوکت مرزیایوف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں تجارت، توانائی، دفاعی تعاون، تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔

یہ شوکت مرزیایوف کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے، جو پاک-ازبک تعلقات میں تیزی سے بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق متوقع ہے۔

Watch Live Public News