بسنت کا میلہ سجنے کا وقت قریب ، لاہور پولیس کی تیاری مکمل

بسنت کا میلہ سجنے کا وقت قریب ، لاہور پولیس کی تیاری مکمل

(ویب ڈیسک ) بسنت کا میلہ سجنے کا وقت آ گیا، لاہور پولیس کی تیاری  بھی مکمل ہے، پتنگ بازی کل سے اگلے تین دن تک ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق 10 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شادمان، مزنگ، موچی گیٹ، مال روڈ کے علاقوں میں صورت حال کا جائزہ لیا۔موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات پر عمل درآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ  کیمیکل، دھاتی اور پلاسٹک ڈور پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی۔ہوائی فائرنگ، لاؤڈ سپیکر پر زیرو ٹالرنس، مرتکب افراد جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  34روز کے دوران پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1777مقدمات درج کئے گئے،  1872 گرفتار ملزمان سے 1لاکھ دو ہزار907 پتنگیں برآمد کی گئیں،32غیر قانونی پتنگیں و ڈور بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ غیر قانونی پتنگیں و ڈور فروخت پر 293م لزمان بھی گرفتار کئے گئے،پابندی کے باوجودگڈی اڑانے والے 1547ملزمان گرفتار کئے گئے، غیر قانونی پتنگ اور ڈور کی فروخت مؤثر طور پر روکی گئی ہے،  دوسرے اضلاع سے غیر قانونی پتنگوں اور ڈور کی ترسیل ناکام بنائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر ناکہ بندی جاری رہے گی، بسنت کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی ہو گی،شہریوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پتنگ بازی کو خطرے کا سبب بنانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،  عوامی تعاون سے ہی حادثات کی روک تھام ممکن ہے۔

Watch Live Public News