عمرہ کے خواہشمندوں کیلئے خبر، سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی

عمرہ کے خواہشمندوں کیلئے خبر، سعودی حکومت نے بڑی شرط عائد کردی
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک عمرے کے فورا بعد دوسرے عمرے کی سہولت ختم کر دی گے۔ آئندہ ایک عمرے سے فارغ ہوتے ہی دوسرے عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ وزارت کے فیصلے کے مطابق ایک عمرے سے دوسرے کے درمیان 10 روز کا وقفہ ضروری قرار دیا گیا ہے۔ آئندہ ایک عمرے سے فارغ ہوتے ہی دوسرے عمرے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ اس کا مقصد عمرہ زائرین کے درمیان فاصلے کے اصول پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ زائرین کو کورونا وائرس سے محفوط رکھا جاسکے۔ وزارت نے عمرہ زائرین سے مزید کہا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے مقررہ ضوابط کی سختی سے پابندی کریں، حرمین شریفین میں ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور عمرہ پرمٹ کی پابندی ہر حال میں کی جائے۔ واضح رہے عمرہ پرمٹ کے اجرا کے طریقہ کار کو مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔ پرمٹ جاری کرانے کے لیے توکلنا اور اعتمرنا ایپس کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پرمٹ حاصل کرنے سے قبل انتظامیہ کی جانب سے توکلنا اور اعتمرنا ایپ پر ایک ماہ کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے جس کے ذریعے پرمٹ حاصل کرنے کے خواہشمند کے لیے دن اور وقت متعین کرنے کی سہولت موجود ہے۔ ساتھ ہی عمرہ زائر پرمٹ حاصل کرنے کے دوران مختلف رنگوں کے ذریعے حرم شریف میں اس دن اور وقت لوگوں کی تعداد کے بارے میں وضاحت معلومات حاصل کرسکتا ہے جس سے ایسے وقت کے انتخاب کی سہولت ہوتی ہے جب حرم شریف میں عمرہ زائرین کا اژدہام نہ ہو۔

Watch Live Public News