عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آیا ہے، بلاول بھٹو

عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آیا ہے، بلاول بھٹو
کراچی ( پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے بعد عمران خان کا کرپشن سے آلودہ چہرہ سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سچ بولنے کا حلف اٹھا کر پی ٹی آئی کے بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ کروڑوں روپے دیدہ دلیری سے خردبرد کرنے والے سلیکٹڈ وزیراعظم دوسروں کو کرپشن کے طعنے دیتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا عمران خان نے کرپشن کے خلاف نام نہاد مہم کی آڑ میں ملک کو لوٹا ہے۔ آج تباہ حال ملکی معیشت گواہ ہے کہ پی ٹی آئی قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ رہی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔