اورسیز پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں ، وزیراعظم

اورسیز پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں ، وزیراعظم
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اورسیز پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔ پاکستانی سفارتخانے اورسیز پاکستانیوں کو درپیش کونسلر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی ملاقات ہے۔مسعود خان اور ڈاکٹر محمد فیصل نے وزیراعظم کو اپنے مشن کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور وزیراعظم سے خارجہ پالیسی کے ضمن میں ہدایات لیں۔ وزیراعظم نے دونوں سفارت کاروں کو اپنے مشن میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کو موثر طور پر تواتر سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے دونوں سفارت کاروں کو بین الاقوامی سطح پر معاشی اشتراک کے نئے اور منفرد مواقع کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی سفارتکار SIFC کے پلیٹ فارم کے تحت شروع کردہ منصوبوں کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے روڈ شو کریں، اورسیز پاکستانی ہمارا قومی اثاثہ ہیں ، پاکستانی سفارتخانے اورسیز پاکستانیوں کو درپیش کونسلر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔