بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا97واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا97واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے
کیپشن: بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا97واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

 ویب ڈیسک: بانی پاکستان پیپلزپارٹی ذوالفقار علی بھٹو کا 97 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 97 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔ 

  ذوالفقار علی بھٹو نے 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں آنکھ کھولی۔ 

ذوالفقار علی بھٹو سال 1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہے جبکہ انہیں ملک کے پہلے منتخب وزيراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ 

ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین، عام آدمی کو شناختی کارڈ اور ووٹ کا حق دیا۔ 

 پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا سنگ بنیاد رکھنے اور پاکستان میں  پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس کرانے کا اعزاز بھی ذوالفقار علی بھٹو کو حاصل ہے۔ 

صدرمملکت آصف علی زرداری کا خراج عقیدت: 

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں پہلا متفقہ طور پر منظور شدہ 1973 کا آئین دیا، وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معمار تھے۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے97 ویں یوم پیدائش کےموقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ بھٹو شہید نے پارلیمانی، جمہوری اور وفاقی طرز حکومت کی بنیاد رکھی۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام ہماری خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ میں کلیدی حیثیت کا حامل ہے، شہید بھٹو نے صنعتی اور تکنیکی شعبے کو ترقی دی۔

انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی مدبرانہ حکمت عملی کی وجہ سے 1974 میں پاکستان نے اسلامی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کی۔

شہید بھٹو کی کوششوں نے اسلامی دنیا میں پاکستان کے قائدانہ کردار کو تقویت بخشی، زرعی اصلاحات اور محنت کشوں کی ترقی کے لیے اقدامات نے لاکھوں زندگیاں بدل دیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کے داعی تھے، آمریت اور جبر کے خلاف ثابت قدم رہے، انہوں نے اصولوں پر سمجھوتہ کرنے کے بجائے پھانسی کے پھندے کا سامنا کیا۔

صدر زرداری نے کہا کہ آئیے جمہوریت اور سماجی و اقتصادی انصاف کے شہید بھٹو کے نظریات کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں، ترقی پسند، خودمختار اور جامع پاکستان کا شہید بھٹو کا خواب آج پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

صدر پاکستان نے کہا کہ آئیے پاکستان کو ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مل کر کام کریں۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ پر پیغام
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک دوراندیش لیڈر اور جدید پاکستان کے معمار تھے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام بھٹو شہید کو ان کی 97 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا۔
 اس سالگراہ کے موقعے پر بلاول بھٹو نے کہا کہ قائدِ عوام  کی میراث آج بھی پاکستان کو ایک مضبوط اور مساوی معاشرے کی تعمیر کی راہ دکھا رہی ہے۔

قائدِ عوام نے اپنی زندگی عوام کو بااختیار بنانے اور ایک ترقی پسند و خود مختار ملک بنانے کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی تھی،بھٹو شہید کی جمہوریت، انسانی حقوق اور سماجی انصاف کے لیے جدوجہد ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔
 قائد عوام نے انقلابی اصلاحات کے ذریعے مزدور طبقے اور پسماندہ طبقات کو حقوق دیے،شہید بھٹو نے مزدور حقوق، زرعی اصلاحات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی پالیسیوں کے ذریعے عوام کو بااختیار بنایا۔
 بلول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کا کامل یقین تھا کہ  کسی قوم کی طاقت کا اصل سرچشمہ  اس کے عوام ہوتی ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97ویں یوم پیدائش پر پیغام 
ذوالفقار علی بھٹو کی یوم ولادت پر ان کی ملک اور قوم کے لیے خدمات اور قربانیوں پر شیری رحمان نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک مدبر، دور اندیش،  زیرک اور دل میں عوام کا درد رکھنے والے سیاسی رہنما  تھے۔ 
شہید ذوالفقار علی بھٹو نےاپنی خداداد صلاحیتوں اور فہم و فراست سے ملک کو درپیش بحرانوں سے نکالا اور عالمی سطح پر پاکستان کے وقار کو بلند کیا۔   

 شیری رحمان نے مزید کہا کہ پاکستان کا متفقہ طور پر منظور شدہ آئین، جوہری پروگرام کی بنیاد، اہم صنعتوں کا قیام، عام آدمی کے حقوق اور شہریوں کو فیصلہ سازی میں اختیار دینا ان کے عظیم کارنامے ہیں۔
وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ پر خراج عقیدت
وزیرتوانائی سندھ ناصر شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک آمر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور پھانسی کے پھندے پر چڑھ کر جان کا نظرانہ پیش کیا۔
ناصر حسین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو عوام کے محبوب ترین لیڈر تھے۔بھٹو شہید نے آمر حکمراں کے سامنے جھکنے سے انکار کردیا تھا۔
 ناصر شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھٹو شہید کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دیا۔
بھٹو شہید نے ملک کوپہلا متفقہ آٸین دیا ایٹمی قوت کا تحفہ دے کر ناقابل تسخیر بنایا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 97 ویں یوم پیدائش پر صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا خراج تحسین
صوبائی وزیرثقافت وسیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک تاریخ ساز اور عہد آفریں شخصیت تھے۔
بابائے قوم کے خوشحال پاکستان کے خواب کو قائد عوام نے پورا کیا،بابائے آئین نے متفقہ آئین دیکر قوم کو یکجا اور ملک کو مضبوط کیا۔
ایٹمی پروگرام، او آئی سی،مسلم اتحاد اورمسئلہ کشمیر فلسطین پر سنجیدہ اقدامات شہید بھٹو کا کارنامہ ہیں۔ 
سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ زرعی، تعلیمی، صحت،شناخت،ٹرانسپورٹ اورصنعت سمیت اہم اصلاحات بھٹو صاحب کا دیا گیا تحفہ ہیں۔

Watch Live Public News