ویب ڈیسک: بھارتی کانگریس کے سینئر رہنما ششی تھرور نے بنگلہ دیشی حکومت کے حالیہ فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے وزیر بالکل صحیح کہہ رہے ہیں۔
تھرور نے اپنے بیان میں کہا کہ اس معاملے پر حیرانی کی کوئی بات نہیں، اور جو شرمندگی محسوس ہوئی، وہ خود ہم نے اپنے اوپر مسلط کی۔ ششی تھرور کا یہ موقف سیاسی حلقوں میں دلچسپی کا باعث بن گیا ہے کیونکہ یہ کانگریس کے روایتی بیانیے سے مختلف ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق تھرور کے اس بیان سے بھارت اور بنگلہ دیش کے تعلقات پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
تھرور نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاست میں توازن اور ذمہ داری سے کام لیں۔