ویب ڈیسک: موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے دوبارہ کھلیں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا چھٹیاں بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی ادارے اپنی مقررہ تاریخ کے مطابق ہی کھولے جائیں گے اور اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔