چین پاکستان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ: سی پیک اور مشترکہ مفادات کے تحفظ پر اتفاق

چین پاکستان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ: سی پیک اور مشترکہ مفادات کے تحفظ پر اتفاق
کیپشن: چین پاکستان اسٹریٹیجک ڈائیلاگ: سی پیک اور مشترکہ مفادات کے تحفظ پر اتفاق

ویب ڈیسک: چین اور پاکستان کے درمیان ساتواں اسٹریٹیجک ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے سی پیک اور دیگر مشترکہ مفادات کے تحفظ پر اتفاق کیا۔

پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر 3 سے 5 جنوری 2026 تک چین کا دورہ کیا، جہاں دونوں وزرائے خارجہ نے اس ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی۔

مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، دفاعی اور سلامتی کے شعبے، تجارت، سرمایہ کاری، اور عوامی روابط پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، اعتماد بڑھانے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، دونوں ممالک نے 2026 میں چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات منانے کا اعلان کیا، تاکہ دوستی کو مزید مستحکم اور نئے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چین اور پاکستان آہنی دوستی اور اسٹریٹیجک اعتماد پر مبنی آل ویدر اسٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنرز ہیں اور دونوں ممالک نے 2025 سے 2029 تک چین پاکستان کمیونٹی کے لیے ایکشن پلان پر عمل درآمد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

Watch Live Public News