ویب ڈیسک: بنگلا دیش نے بھارت کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آئی پی ایل کی نشریات اور تشہیر پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
بنگلا دیش حکومت کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں آئی پی ایل سے متعلق تمام نشریات فوراً معطل کر دی گئی ہیں۔
یہ پابندی عوامی مفاد میں لگائی گئی ہے اور بنگلا دیش میں آئی پی ایل کے میچز، پروموشنز اور ایونٹ کی کوریج پر مکمل پابندی ہوگی۔
آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی آج سے نافذ کر دی گئی ہے اور یہ پابندی آئندہ احکامات تک جاری رہے گی۔