پاکستانی حکومت کا سرپرائز، جرمنی کی شہرت حاصل کرنا آسان ہوگیا

پاکستانی حکومت کا سرپرائز، جرمنی کی شہرت حاصل کرنا آسان ہوگیا

ویب ڈیسک: پاکستانی حکومت نے جرمنی میں مقیم اپنے شہریوں کے لئے دوہری شہریت کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد اب جرمنی میں رہائش پذیر اوورسیز پاکستانی جرمن شہریت حاصل کرنے کی صورت میں پاکستانی شہریت ترک کرنے کے پابند نہیں رہے۔

اس فیصلے کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی اور دیرینہ مطالبے کی تکمیل قرار دیا جا رہا ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے کہا ہے کہ یہ پیشرفت پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے تحت دوہری شہریت سے متعلق قومی پالیسی میں توسیع کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

اس توسیع کے تحت حکومت پاکستان نے جرمنی کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے جس کے ساتھ پاکستانی شہریوں کو دوہری شہریت کی اجازت حاصل ہے۔

بیورو آف امیگریشن کے ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ حکومت نے جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اجازت دی ہے جس کے بعد جرمن شہریت حاصل کرنیوالے پاکستانی اپنی پاکستانی شہریت، شناخت اور قانونی تعلق برقرار رکھ سکیں گے۔

Watch Live Public News