عمران ریاض خان گرفتار: اسلام آباد ہائی کورٹ ایک مرتبہ پھر رات کو کھل گئی

عمران ریاض خان گرفتار: اسلام آباد ہائی کورٹ ایک مرتبہ پھر رات کو کھل گئی
اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ کورٹ دائری برانچ کا عملہ ہائی کورٹ پہنچ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ ایک مرتبہ پھر رات کو کھل گئی،ہائی کورٹ دائری برانچ کا عملہ ہائی کورٹ پہنچ رہا ہے ،دائری برانچ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان ہائی کورٹ پہنچ رہے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ریاض خان کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ اس سے قبل سینئر صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے حراست میں لیا۔ذرائع کے مطابق صحافی عمران ریاض خان کو اٹک پولیس نے گرفتار کیا اور ان کی گرفتاری کے وقت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔ سینئر صحافی عمران ریاض خان کے چھوٹے بھائی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عمران ریاض خان کی گرفتاری کی تصدیق کی . پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آخر کار عمران ریاض کو گرفتار کر لیا گیا۔ راہ حق پر کھڑے ہونے کی یہ قیمت ہے۔ اللہ آپکا حامی و ناصر ہو۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔