وزیر اعظم کا دہشگردوں کے خودکش حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار

وزیر اعظم کا دہشگردوں کے خودکش حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے میران شاہ ، شمالی وزیرستان میں دہشگردوں کے خودکش حملے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے جام شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار صاحب خان، نائیک محمدابراہیم، سپاہی جہانگیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے جلد صحت یابی کی دعاکی۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان بہادر جوانوں نے چوکی پر حملے کو اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکے ناکام بنایا اور قوم کو بہت بڑے نقصان سے بچایا، پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ہماری مسلح افواج کے بہادر جوان اپنے خون سے اس ملک کی بقاء کی آبیاری کر رہے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔