فیصل آباد؛ دو روز قبل ہونے والے لرزہ خیز قتل کی فوٹیج سامنے آ گئی

 فیصل آباد؛ دو روز قبل ہونے والے لرزہ خیز قتل کی فوٹیج سامنے آ گئی

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ستیانہ روڈ پر دو روز قبل قتل کا واقعہ، 425 گ ب کے رہائشی 45 سالہ عید خان کے قتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ 

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول ملزمان سے بچنے کے لیے اس طرح بھاگ دوڑ کر گاڑی کے پیچھے چھپ رہا ہے، لیکن اس کے باوجود ملزمان اسے قتل کرنے کے بعد ہی فرار ہوتے ہیں۔

 

تھانہ پیپلزکالونی پولیس نے مقتول عید خان عرف عید کے بھائی کی مدعیت میں نام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقتول کچھ عرصہ قبل ہی قتل کیس میں جیل سے رہا ہو کرآیا تھا جس کی دشمنی چلی آرہی تھی۔ 

Watch Live Public News