پنجاب میں کورونا کے وار کم ہونے لگے

پنجاب میں کورونا کے وار کم ہونے لگے

لاہور(پبلک نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 399 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 341,789 ہو گئی ہے۔ لاہور جیسے ہاٹ سپاٹ ایریا میں صرف 119 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب کے دیگر اضلاع ننکانہ میں 2، قصور 2، شیخوپورہ 3، راولپنڈی 38، جہلم 3، چکوال 6، اٹک 2، مظفرگڑھ 3، حافظ آباد 2 اور گوجرانوالہ میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق سیالکوٹ 7، نارووال 4، گجرات 3، منڈی بہاؤالدین 5، ملتان 31، خانیوال 2، راجن پور 8، لیہ 3، ڈیرہ غازی خان 18 اور وہاڑی میں 2 کیس سامنے آئے۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ فیصل آباد 19، چنیوٹ 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ 3، جھنگ 5 اور رحیم یار خان میں 21 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سرگودھا 9، میانوالی 5، خوشاب 4، بہاولنگر 3، بہاولپور 19، لودھراں 4، بھکر 10، ساہیوال 11، پاکپتن 2 اور اوکاڑہ میں 6 کیس سامنے آیا۔

اس کے علاوہ لاہور میں مزید 12 اموات ، کل تعداد 4,148 ہو چکی ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا وائرس سے مزید 57 اموات، اموات کی کل تعداد 10,241 ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21,390 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 5,253,755 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 316,166 ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔