ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی منحرف رکن اسمبلی نذیر چوہان کو ن لیگ نے ٹکٹ جاری کردیا

ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی منحرف رکن اسمبلی نذیر چوہان کو ن لیگ نے ٹکٹ جاری کردیا
لاہور: ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے ڈی سیٹ ہونے والے رکن اسملبی نذیر چوہان کو پاکستان مسلم لیگ ن نے ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے پی پی 167 سے ڈی سیٹ ہونے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کو ٹکٹ دے دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں نےکاغذات نامزدگی جمع کرانا شروع کردیے ہیں ۔نذیر چوہان کی جانب سے پی پی 167 پر ضمنی انتخاب میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نذیر چوہان نے کہا کہ ٹکٹ دینے پر مسلم لیگ ن کا مشکور ہوں، ہم نے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عمران خان کو چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیا تھا، میرے حلقے میں اب پی ٹی آئی کا نام لینے والا کوئی نہیں۔ نذیر چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف عمران خان ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ یاد رہے کہ 20 مئی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا تھا۔ ڈی سیٹ کیے جانے والے 20 ارکان کی نشستوں پر 17 جولائی کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔