ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشی ایٹیو کے تحت ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت ایک روزہ سیمینار کا انعقاد
کیپشن: Organized one day seminar under Green Pakistan Initiative of SIFC

ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کے گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ایک روزہ سیمینار پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی، راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس سیمینار کا مقصد شرکاء کو پلانٹ فار پاکستان کے مندرجات سے متعلق آگاہی دینا اور نوجوانوں کو اس مہم کا حصہ بنانے کی ترغیب دینا تھا۔

سیمینار کے دوران شرکاء کو پاکستان کی زمین کی ساخت اور جنگلات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ اس سیمینار کو جامع شکل دینے کے لئے جنگلات، زراعت، لائیو سٹاک اور متعلقہ ماہرین کو مدعو کیا گیا جنہوں نے اپنے گراں قدر ترجابات کی روشنی میں شرکاء کے علم میں اضافہ کیا۔

سیمینار کے اختتام میں پلانٹ فار پاکستان ایپ لانچ کی گی اور شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ پلانٹ فار پاکستان، ایس آئی ایف سی کے تحت قائم کئے گئے گرین پاکستان انیشی اٹیو کا ایک اہم منصوبہ ہے۔

اس منصوبے کے متنوع موضوعات ہیں جن میں ماحولیاتی نظام کی بحالی، موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ، زرعی اور سماجی شجرکاری، پانی کے ضیاع کی حوصلہ شکنی، اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کو شجرکاری کی مہم کا حصہ بنانا تھا۔

زراعت کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترغیبی شعبہ جات میں سے ہے جو بہت قلیل وقت میں بہت بڑے بڑے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ریا ہے۔

Watch Live Public News