ٹریفک قوانین کی 100 سے زائد خلاف ورزیاں کرنے والی کوسٹر بس پکڑی گئی

ٹریفک قوانین کی 100 سے زائد خلاف ورزیاں کرنے والی کوسٹر بس پکڑی گئی
کیپشن: Coaster bus with more than 100 violations of traffic rules was caught

ویب ڈیسک: ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی کوسٹر بس پکڑی گئی۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کرلیا گیا۔ سی ٹی او عمارہ اطہر نے خبردار کیا ہے کہ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق ای چلاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی کوسٹر بس کو دھرلیا گیا۔ بس ڈرائیور نے موقعہ پر 99 مرتبہ ٹریفک سگنل،10 ای چالان دھواں چھوڑنے اور 08 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی۔

بس ڈرائیور نے مجوعی طور پر 117 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی۔ جس پر 86 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور گاڑی کو تھانہ گڑھی شاہو میں بند کردیا گیا۔

مال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر ٹیمیں موجود ہیں۔

سی ٹی او عمارہ اطہر نے واضح کیا ہے کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہوسکتے۔ ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔ 

سیف سٹی پنجاب اور پولیس خدمت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس ایشوینس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریڈ کردیا گیا ہے۔

ای چالان سے بچنے کیلئے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گاڑی کی نمبر پلیٹس پر کالے پیر اور ہندسے غیر واضح کرنے والوں کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ 

عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ منظم ٹریفک کےلئے شہریوں کو ٹریفک قوانین کا احترام کرنا ہوگا۔ کیمروں کی مدد سے ٹریفک لوڈ مینجمنٹ، مانیٹرنگ اور سرویلنس کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ بہترین ٹریفک مینجمنٹ کےلئے سیف سٹی سے زیادہ سے زیادہ استفاده حاصل کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News