عید الاضحیٰ: قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عید الاضحیٰ: قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے عید الاضحیٰ پر قیدیوں کی سزا میں کمی اور رہائی  کی سمری تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تیار کی جانے والی سمری منظوری کے لیے کابینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔

حکام کے مطابق دو تہائی سزا مکمل کرنے والے 70 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی ، 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی اور  5 سال سے چھوٹے بچوں کے ساتھ قید خواتین مستفید ہوں گی۔

محکمہ داخلہ کے حکام نے کہا ہے کہ سزا میں کمی اور رہائی کے لیے دو تہائی سزا مکمل ہونا اور اچھے کنڈکٹ کا مظاہرہ لازمی ہے۔

 دوسری جانب سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے سینٹرل جیل لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے  جیل کچن، اسپتال، قیدیوں کے بیرکس، انڈسٹریل اور ووکیشنل سینٹر کا معائنہ کیا۔ 

سیکرٹری داخلہ نے قیدیوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Watch Live Public News