واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنیوالی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع

واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنیوالی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع

(ویب ڈیسک )حیدر منیر :  ترجمان واپڈا کے مطابق واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ   واپڈا قانونی کارروائی کے لئے رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ایف آئی اے سمیت دیگر تمام اداروں سے رابطہ کررہا ہے۔ صرف واپڈا ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور واپڈا کا نام استعمال کرنے کی مجاز ہے۔ واپڈا ٹاؤن لاہور کے علاوہ ملک بھر میں موجود دیگر کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی سے واپڈا کا کوئی تعلق نہیں۔ واپڈا ٹاؤن لاہور کے علاوہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی یا فرد کی جانب سے واپڈا کے نام کا استعمال غیرقانونی اور عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے۔

 ترجمان واپڈا  کے مطابق واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد شامل ہے۔اس کے علاوہ   واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی گوجرانوالہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ فیصل آباد، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ سرگودھا،   واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈشیخوپورہ، واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ قصور بھی شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ   واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈپشاور،   واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈکوئٹہ ،   واپڈا ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی، واپڈا  ورکرز اینڈ آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی حیدر آباد ،   واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے آئی پی کراچی شامل ہے۔

ترجمان واپڈا کے مطابق   واپڈا کا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں واپڈا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (سدرن زون) شامل،   واپڈا سٹی فیصل آباد اور واپڈا سٹی گوجرانوالہ بھی شامل ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ   واپڈا مذکورہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں سرمایہ کاری کی صورت میں کسی بھی نقصان یا واجبات کی ادائیگی کیلئے ذمہ دار نہیں ہے۔

Watch Live Public News